قطر میں «صلح اور قرآن کریم» کے عنوان سے نمائش کا اہتمام

IQNA

قطر میں «صلح اور قرآن کریم» کے عنوان سے نمائش کا اہتمام

9:12 - June 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3321252
بین الاقوامی گروپ: قرآن کریم میں صلح کے عنوان سے نمائش دوحہ شہر کے «کتارا» ثقافتی مرکز میں منعقد کی گئی ہے

ایکنا نیوز- روزنامہ «Peninsula»،کے مطابق «کتارا» ثقافتی مرکز میں قرآنی نمائش «فیصل بن قاسم آل ثانی»  میوزیم کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے۔
ہفتہ کے روز سے جاری نمائش میں قرآنی آیات سے مزین خوبصورت خطاطی کے نمونے اور فن پارے شامل ہیں۔


«کتارا» ثقافتی مرکز کے سیکریٹری جنرل خالد بن ابراهیم السلیطی کا کہنا ہے: نمائش میں ان قرآنی آیات کے نمونے شامل کیے گئے ہیں جو امن وصلح پر تاکید کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا : اس قرآنی نمائش کا پیغام دنیا کوقرآنی امن و محبت کا پیغام دینا ہے۔

 

اس نمائش کے بعد« اسلام اور قرآن میں عورت کا مقام» کے عنوان سے نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

3321076

ٹیگس: نمایش ، خطاطی ، قرآنی ، صلح
نظرات بینندگان
captcha