ایکنا نیوز- روزنامہ «بنکاک پوسٹ» کے مطابق اتوار کی شام نماز کے لیے مسجد میں آنے والوں پر فائرنگ کی گئی جسمیں مذکور فرد کے سینے پر گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوا ہے۔
بانانگ ساتا پولیس کے سربراہ پل کل چاناسیت کا کہنا ہے: انتظامیہ کے عہدہ دار پینتیس سالہ ماساتی لاته مسجد کا دروازہ کھولتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے۔
زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں آپریشن کے بعد گولی انکے سینے سے نکال دی گئی ہے اور پولیس مبینہ دہشت گرد کی تلاش کررہی ہے۔