ایکنا نیوز- ترکی کی وزارت مذہبی امور کے مطابق قومی قرآنی مقابلوں کا انعقاد ترکی میں ہفتہ مساجد کے حوالے چوروم شہر میں کیا گیا ہے۔
چوروم شہر کے مفتی «احمد آکین» نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں چوروم شہر میں قرآنی مقابلوں کے انعقاد پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
مفتی آکین، نے بڑی تعداد میں قاریوں کی شرکت کو سراہا اور انکی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کیا۔
مقابلوں کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کے علاوہ قرآنی شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئیں ۔