غزہ میں بہرے بچوں کے لیے قرآنی کورسز کا اہتمام

IQNA

غزہ میں بہرے بچوں کے لیے قرآنی کورسز کا اہتمام

10:57 - July 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3322804
بین الاقوامی گروپ: انجمن دارالقرآن کے تعاون سے غزہ میں اسپشل بچوں کے لیے قرآنی کورس منعقد کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- روز«دنیا الوطن» کے مطابق انجمن حفظ قرآن کے عالمی ادارے «امام الشاطبی» کے تعاون سے  منعقدہ اس قرآنی ورکشاپ میں ۳۸ طلباء اور طالبات شرکت کررہی ہیں
اس قرآنی ورکشاپ میں دو مہینے تک خصوصی کورس کرانے کا اہتمام کیا گیاہے جہاں روزانہ طلباء چار گھنٹے تک حفظ کا مشق کریں گے
ورکشاپ میں تفیسرقرآن کا کورس بھی کرایا جارہا ہے جسمیں انتیسویں اور تیسویں پارے کا درس دیا جارہا ہے۔
اس ورکشاپ میں اسپشل بچوں کو  قرآنی معانی،تفیسر،احادیث نبوی،نماز،فقہ اور اصول طہارت کا درس بھی دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے انجمن دارلقرآن مرکز اس سے پہلے غزہ میں تفسیر قرآنی کریم کا کورس گذشتہ سالوں میں بھی منعقد کرچکا ہے۔

3322306

ٹیگس: قرآن ، بہرہ ، بچوں ، حفظ
نظرات بینندگان
captcha