ایکنا نیوز- امام علی (ع)اسلامی مرکز کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شب ہائے قدر کی مناسبت سے ہر رات مقامی وقت کے مطابق ٹھیک آٹھ بجے مجلس شروع ہوگی
نماز باجماعت کے بعد افطاری، قرآت دعای جوشن کبیر، عزاداری، اعمال شب قدر اور عزاداری وغیرہ پروگرام میں شامل ہیں۔
مجالس سے حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ محمد انصاریان خطاب کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ امام علی (ع)اسلامی مرکز میں جمعرات سے مجالس کا آغاز کیا گیا ہے ہر رات مقامی وقت کے مطابق سات بجے مجلس شروع ہوگی اور آٹھ تک ایک پارے کی تلاوت بھی کی جائےگی۔