ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس،اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کی۔ اجلاس میں لاہور کے ستر سے زائد یونٹس کے سیکرٹری جنرلز اور ڈپٹی سیکرٹری جنرلز سمیت مبصر اراکین نے شرکت کی،امامیہ مسجد سمن آباد میں منعقدہ اجلاس میں لاہور میں یوم علی اور یوم القدس کی ریلی کی فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے چھوٹی تنظموں کو مرکزی ریلی القدس اسلام پورہ تا اسمبلی ہال تک میں شرکت کرنے کی ہدایت،اجلاس کے آخری سیشن میں مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین سید ناصر شیرازی نے خصوصی خطاب کیا ،انہوں نے اپنے خطاب میں پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ہمارے پر امن اور محب وطن کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے،کالعدم جماعتوں کو پنجاب میں مکمل آزادی حاصل ہے ،جنوبی پنجاب ایک اور وزیرستان کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔