ایکنانیوز- روزنامہ هافینگٹن پوسٹ کے مطابق مزاحیہ شو کے گروپ لیڈر «دین عبیدالله» کا اس پروگرام کے بارے میں کہنا ہے : شدت سے محسوس ہورہا تھا کہ ضرورت ہے کہ دوسروں پر ثابت کیا جائے کہ مسلمان بھی مزاحیہ پروگرام کرسکتا ہے ان میں بھی خوشی اور سرور کا عنصر شامل ہے
اگلے ہفتہ کو منعقد ہونے والا مزاحیہ شو بعنوان " اسٹنڈ آپ کامیڈی" نیویارک شہر میں پیش کیا جائے گا جسمیں دس مزاحیہ فن کار شرکت کریں گے
اس پروگرام میں اسلامو فوبیا کو مزاحیہ روپ میں پیش کیا جا رہا ہے
کامیڈین گروپ کے ایک اور رکن «میسون زاید»، کا کہنا ہے: نفرت کی فضا کی وجہ سے ہم اس پروگرام کو پیش کرنے پر مجبورہوئے ہیں۔
ایک اور رکن «پریچر ماس»، اس حوالے سے کہتا ہے: امریکن دو چیزوں سے ڑرتا ہے۔ سیاہ فام اور مسلمان اور ہم دونوں چیزں رکھتے ہیں۔
امریکہ میں آٹھ ملین مسلمان رہتے ہیں مگر امریکیوں کو بہت کم مسلمانوں کے بارے میں معلومات حاصل ہیں۔