ایکنا نیوز- رمضان المبارک کے حوالے سے پاکستان اور دیگر ممالک کی طرح کوئٹہ کے مختلف امام باربارگاہوں اور مسجدوں میں میں حسن قرآت،تجوید،تفیسر اور قرآنی دروس کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔
اس سال بھی نزول قرآن کے مہینے میں شہر بھرکی شیعہ - سنی مسجدوں اور امام بارگاہوں میں بچوں،خواتین اور جوانوں کے لیے عقاید اور معارف اسلامی کے علاوہ قرآنی کلاسز بھی بڑے پیمانے پر شروع کی گئی تھیں جنمیں روخوانی اور ایک پارے قرآن کی تلاوت کے علاوہ تفسیر اور قرآنی دروس وغیرہ شامل تھے۔
رمضان المبارک کے اختتام پر اس حوالے سے ختم قرآن کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اس حوالے سے گذشتہ رات امام بارگاہ حسینی قندہاری، امام بارگاہ حسینی ناصر آباد اور امام بارگاہ فاطمیہ میں پروگرامز منعقد کیے گیےجنمیں امتحان میں کامیاب ہونے والوں میں انعامات کی تقریب بھی شامل تھی۔
اس سلسلے میں آج رات امام بارگاہ شاہ خراسان، مسجد و امام بارگاہ بیت الاحزان ، ،سجد خاتم الانبیاء اور امام بارگاہ عباسیہ میں تقاریب اور محفل ختم قرآن منعقد ہوں گی۔
ان محفلوں میں حسن قرآت،ختم قرآن کی دعا اور کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کے پروگرام شامل ہیں۔
اسی سلسلے میں کل رات امام بارگاہ مومن آباد میں درس قرآن کی اختتامی تقریب منعقد ہو گی،جبکہ ختم قرآن کی دیگر تقاریب امام بارگاہ حیدری اور مسجد ولی عصر میں منعقد ہوں گی۔
ختم قرآن اور اسلامی معارف کے سلسلے میں آخری پروگرام پرسوں رات امام بارگاہ نیچاری میں منعقد ہوگا۔
تمام پروگرام رات نو بجے شروع ہوگا جنمیں عوام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جوانوں کی اپنی مدد آپ کے تحت تمام مذکورہ قرآنی کلاسیں منعقد کی گئیں ہیں اور ان کلاسوں میں سینکڑوں طلباء اور طالبات شریک ہیں۔