ہندوستان: 'جمعۃ الوداع' کے اجتماعات کی نگرانی ڈرونز سے

IQNA

ہندوستان: 'جمعۃ الوداع' کے اجتماعات کی نگرانی ڈرونز سے

14:36 - July 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3328944
بین الاقوامی گروپ: ہندوستانی ریاست اتر پردیش کی بڑی مساجد میں ماہ رمضان کے آخری جمعے یعنی "جمعۃ الوداع" کے اجتماعات کی نگرانی ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی

ایکنا نیوز- آئی بی این لائیو کی ایک رپورٹ میں آفیشلز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کیے جانے والی پوسٹس پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔

جبکہ مقامی انٹیلی جنس یونٹس (ایل آئی یو) کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوزرپورٹ کے مطانق کم از کم 16 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پیز)، 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار، صوبائی آرمڈ کانسٹیبلری(PAC) کی 16 کمپنیاں جبکہ ریپڈ ایکشن فورس (RAF) کی 4 کمپنیاں بھی اس موقع پر تعینات کی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریاست کے پرانے شہروں میں اس سے پہلے ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے پیش نظر سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔

جبکہ مغربی ڈسٹرکٹس میں خصوصی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکا، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان سمیت چند دیگر ممالک میں آج انتیسواں روزہ ہے۔

1024017

ٹیگس: عید ، نماز ، سیکورٹی
نظرات بینندگان
captcha