شیعہ تشخص کے لیے دسیوں ہزار سعودی باشندوں کا مظاہرہ

IQNA

شیعہ تشخص کے لیے دسیوں ہزار سعودی باشندوں کا مظاہرہ

5:56 - July 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3329017
بین الاقوامی گروپ: شہید کے تشیع جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت اور مظاہرہ کرکے شیعہ شناخت کو رسمی طور پر قبول کرنے کا مطالبہ کیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے شفقنا کے مطابق «القدیح» سٹی کے ہزاروں افراد نے شہید کے تشیع جنازہ میں مظاہرہ کرکے سعودی عرب سے شیعہ مکتب کو رسمی طور پر قبول اور تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا
امام علی مسجد دھماکے کے ایک اورزخمی  «جعفر آل عبدالرزاق» زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے درجہ شہادت پر فایز ہوگئے جبکہ ڑیڑھ سو سے زائد زخمی اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ہزاروں افراد کی شرکت کے باوجود سیکورٹی والے تعینات نہیں کیے گئے تھے اور عوام نے خود سیکورٹی کے فرایض انجام دئیے۔
مقررین نے عوام کی حفاظت نہ کرنے پر سعودی فورسز کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیعہ مکتب کو رسمی طور پر ملک میں تسلیم کرنے کا اعلان کیا جائے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت پر توجہ دی جائے۔

3328920

ٹیگس: شیعہ ، سعودی ، شہید ، تشیع
نظرات بینندگان
captcha