عراق: موصل پر فضائی حملوں میں داعش کا بھاری جانی نقصان

IQNA

عراق: موصل پر فضائی حملوں میں داعش کا بھاری جانی نقصان

13:52 - July 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3330167
بین الاقوامی گروپ:عراق کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صوبۂ نینوا میں واقع موصل شہر پر فضائیہ کے حملے میں دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک ہو گئے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے ہفتے کے دن ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے موصل کے مغرب میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ اس بمباری میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ صوبۂ الانبار سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس صوبے کے مختلف علاقوں خصوصا رمادی میں دہشت گردوں کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ صوبۂ صلاح الدین سمیت دہشت گرد گروہ داعش کے زیر قبضہ تمام علاقوں سے اس گروہ کے عناصر کو نکال باہر کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ عراق کی فوج نے اسلحے کی کمی سمیت بہت سی مشکلات کے باوجود حالیہ چند مہینوں کے دوران قبائل اور عوامی رضاکاروں کی مدد سے کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بعض شہروں سے دہشت گردوں کو نکال باہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو یورپ اور امریکا وجود میں لائے ہیں اور اس گروہ نے شام اور عراق میں بہت ہی ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ اس دہشت گرد گروہ نے بعض علاقوں پر قبضہ کر کے ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور اس کے دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

72661

ٹیگس: داعش ، عراق ، ہلاک
نظرات بینندگان
captcha