ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق فلوجہ شہر کے محاصرے کے بعد داعش کے کمانڈر الرمادی کے راستے شام اور وہاں سے ترکی کی سمت بھاگ رہے ہیں۔
فلوجہ میں سپریم کونسل کے صدر عبدالرحمان نمراوی کے مطابق فلوجہ کی آزادی کے لیے جلد آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے
زرائع کے مطابق داعش کے اہم کمانڈر ترکی کی سمت فرار کررہے ہیں اور ترک اخبار " زمان امروز" کے مطابق ترکی کی اجازت سے داعش کے عناصر ترکی سرحد سے عراق میں آمدورفت کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی ترک صدر رجب طیب اردگان پر داعش کی حمایت کا الزام لگ چکا ہے۔