ایکنا نیوز- ایرانی رایزنی مرکز بیروت کے مطابق کتاب «لا إکراه فی الدین: إشکالیة الردة والمرتدین من صدر الإسلام الى الیوم: » شائع ہوچکی ہے
کتاب 237 صفحوں پر مشتمل ہے جوعراقی محقق اور مصنف «طه جابر العلوانی» کی تحریرہے
کتاب میں عقیدے کی تبدیلی اور اسکی اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ سات ابواب پر مشتمل کتاب میں مراجع تقلیدکے فتاوی مرتد شخص کے بارے میں،سیاسی استفادے اور شرعی احکام بھی بیان کیے گئے ہیں
مرتد ہونے کے عوامل ،راہ حل ،مشکلات اور اسکے تاریخی پس منظر پر کتاب میں روشنی ڈالی گئی ہے
اس کتاب میں عقیدے کی آزادی اور آیت «لاَ إِکْرَاهَ فِی الدِّینِ: دین میں زبردستی نہیں» بقره/256 پر بھی گفتگو شامل ہے
مرتد کے قتل سنت پیغمبر (ص) اور آپ (ص) کے زمانے میں بعض واقعات بھی اس کتاب میں نقل شدہ ہیں
مرتد کے بارے میں شیعہ سنی شرعی نقطہ نگاہ اور بعض علماء پر مرتد کے الزامات بھی کتاب میں ذکر کیا گیا ہے۔