چین میں روزہ رکھنے پر پابندی کی کسی طور وضاحت نہیں کی جاسکتی

IQNA

چین میں روزہ رکھنے پر پابندی کی کسی طور وضاحت نہیں کی جاسکتی

7:41 - July 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3335554
بین الاقوامی گروپ: ترکی کے مذہبی امور کے ادارے کے سربراہ نے انکارا میں چینی سفیر سے ملاقات میں چین میں مسلمانوں کی حالت زار کو افسوسناک قرار دیا

ایکنا نیوز- ترک ویب سائٹ کے مطابق چین کے سفیر«یوهنگ‌ یانگ» سے ملاقات میں ترکی کے مذہبی امور کے ادارے کے سربراہ نے چین میں روزہ رکھنے پر پابندی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا : مذاہب دنیا میں امن و محبت اور رحمت و عدالت کے لیے آئے ہیں اور دنیا میں روز بروز مذاہب کی اہمیت اجاگر ہوتی جارہی ہے
مذہبی امور کے سربراہ «محمد گورمز» نے کہا : رواداری کے لیے عقیدے کی آزادی، دینی تعلیمات کو درست پیش کرنا  اور دینی خدمات پیش کرنا لازم ہے ۔
ترک نمائندے نے چین میں روزہ داری پر پابندی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام کی کسی طور وضاحت نہیں کی جاسکتی  اور اس مسئلے پر ترکی کو تشویش لاحق ہے۔
محمد گورمز نے مزید کہا کہ چین میں مسلمان شدت پسندی سے دور ہیں اور وہاں کی لکھی کتابیں اس بات پر گواہ ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ ترک مذہبی ادارے کے سربراہ نے ترک عوام اور عالم اسلام کے علما کے تحظات سے چینی سفیر کو آگاہ کیا ۔

3335393

 

ٹیگس: چین ، روزہ ، ترکی ، سفیر
نظرات بینندگان
captcha