روس؛ مسلمان طلباء کے لیے سمر کیمپ کا اہتمام

IQNA

روس؛ مسلمان طلباء کے لیے سمر کیمپ کا اہتمام

8:54 - July 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3336479
بین الاقوامی گروپ: روس کے شہر «ساراتوف» میں طلباء کے لیے کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اسپاتنیک» کے مطابق طلباء کے لیے چوتھا سالانہ کیمپ شروع ہوچکا ہے جسمیں 150  سے زائد بچے شامل ہیں ۔
اس سمر کیمپ میں 9 تا 13 سال کے بچے  ماسکو، سن پٹرزبرگ، تاتارستان، باشقیرستان، چچنیا، فیڈرال سوردلوفسک اور ریازان وغیرہ سے شرکت کررہے ہیں ۔
اس اسلامی کیمپ میں اصول ،تاریخ اسلام اور اخلاق کا درس پڑھایا جائے گا
کیمپ میں اسپورٹس، واکنگ اور مختلف ثقافتی سرگرمیاں بھی شامل ہیں
کیمپ میں درس قرآن کے علاوہ قرآنی مقابلے بھی منعقد ہوں گے
لڑکوں کے کیمپ کے بعد لڑکیوں کے لیے بھی روس کی انجمن مفتیان کے تعاون سے پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

3336244

ٹیگس: کیمپ ، قرآن ، درس
نظرات بینندگان
captcha