ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے ahram.org،کے مطابق مدینہ یونیورسٹی میں قرآنی شعبے کے استاد اور بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے جج عادل الرفاعی نے قرآنی تعلیمات پر زور دیتے ہوئے کہا : قرآنی تعلیمات کا ادراک شدت پسندی روکنے کے لیے ضروری ہے
انکا کہنا تھا: شدت پسندی اور تشدد کا راستہ روکنے کے لیے جوانوں کی مدد کرنی ہوگی اور اس حوالےسے رسول اکرم (ص) کا قرآنی اخلاق بہترین نمونہ عمل ہے
. عادل الرفاعی نے تجویر پیش کی کہ اس حوالے سے قرآنی مراکز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہم ہے تاکہ دہشت گرد گروہوں کو جوان پہچان سکے
یونیورسٹی استاد کا مزید کہنا تھا : دہشت گرو گروپ قرآنی تعلیمات میں تحریف کرکے دین سے نادرست فائدہ اٹھاتے ہیں اور اسی وجہ سے ضرورت پیش آتی ہے کہ قرآنی معانی کو صحیح انداز میں سمجھا جائے۔