آسٹریلیا؛ اسلام مخالف تنظیم کا رسمی قیام

IQNA

آسٹریلیا؛ اسلام مخالف تنظیم کا رسمی قیام

8:36 - August 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3338156
بین الاقوامی گروپ: شدت پسند اسلام مخالف تنظیم رسمی طور پر اسلامی تعلمیات کے خلاف کام کا آغاز کرے گی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «SMH»،کے مطابق " آسٹریلین فریڈم الائنس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
فریڈم پارٹی کے سیکریٹری «رالف شومان» کے مطابق ہالینڈ کے معروف اسلام مخالف لیڈر«گیریٹ وایلڈرز» کی کوششوں سے اس پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
شومان نے یقین دلایا ہے کہ پارٹی مشکلات کے باوجود ترقی کرے گی کیونکہ ہالینڈ،ڈنمارک، فن لینڈ، سویڈن،فرانس اور اٹلی وغیرہ میں آج اس قسم کی دیگر تنظیمیں اپنی جگہ بناچکی ہیں۔
ایک اور رکن رابینسون کا کہنا تھا:اسلام ایک خطرناک آئیڈیالوجی ہے جو مغربی معاشرے اور ثقافت سے ہم آہنگ نہیں
قابل ذکر ہے کہ اس تنظیم کے مخالفت بھی شروع ہوچکی ہے اور مختلف طبقوں کی جانب سے اس تنظیم کو نفرت میں اضافے کا باعث قرار دیا جارہا ہے
ان جیسی تنظیموں کی وجہ سے آسٹریلیا میں تعصب بڑھتاجا رہا ہے اور جنگ وجدل کی فضاء پیدا ہورہی ہے
اسلام حامی گروپوں کا کہنا ہے کہ تمام آسٹریلین شہریوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس طرح کی تنظیموں کے خلاف آواز بلند کیا جائے۔

3337814

نظرات بینندگان
captcha