ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق آل انڈونیشیاء طلباء قرآنی مقابلے «باایمان طلباء،بااخلاق اور متقی طلباء اور گولڈن انڈونیشیاء» کے شعار کے ساتھ انڈونیشیاء کی مشہور ہونیورسٹی (UI) میں شروع ہوچکے ہیں جو آیندہ ہفتے تک جاری رہیں گے
قرآنی مقابلہ وزارت اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جسمیں انڈونیشیاء کی ۱۶۷ یونیورسٹیوں سے طلباء حصہ لے رہے ہیں
تلاوت، حفظ، تفسیر اور مفاهیم قرآن اور قرآنی پروگرامنگ کے مقابلے پروگرام میں شامل ہیں
اس سال مقابلوں میں خطاطی ، اسلامی لباس اور سیمینار وغیرہ بھی منعقد ہوں گے
ایرانی قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر قرآنی علوم اور احادیث میں ڈاکٹریٹ کرنے والے ایران کے محمدحسین سعیدیان مقابلوں میں بطور جج شامل ہیں۔
سعیدیان اب تک امریکہ، جرمنی، فرانس، سوئیزرلینڈ، آسٹریا، ترکی، برازیل، آرجنٹاین، سعودی عرب، شام، روس، تنزانیہ، جنوبی افریقہ، ملایشیاء، انڈونیشیاء، تھایی لینڈ، فیلپاین، سری لنکا، هندوستان، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں جج کے فرایض انجام دیں چکے ہیں۔