ایکنا نیوز- حیدرآباد میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق گذشتہ دنوں غاصب اسرائیل کے مظالم پر احتجاج کیا گیا اور حیدر آباد کے احتجاجی مظاہروں میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی اور مظاہرین نے مردہ باد اسرائیل کا نعرہ لگایا۔
مظاہرین سے شیعہ علماء اور جماعت اسلامی کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم پر اسلامی حکمرانوں کی خاموشی کو قابل افسوس قرار دیا اور اسلام مخالف سازشوں کے مقابلے پر زور دیا۔
مظاہرین نے صھیونی مخالف نعرے کے علاوہ اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیا۔