پاکستان؛امریکہ خطے میں مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے

IQNA

پاکستان؛امریکہ خطے میں مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے

8:16 - August 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3339041
بین الاقوامی گروپ: سازشوں کے مقابلے میں اسلامی ممالک کو متحد ہونا پوگا: مولانا محمد خان شیرانی

ایکنا نیوز- رکن قومی اسمبلی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں بد امنی اور بگاڑ پیدا کرکے مسلمان ممالک کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے مگر آج تمام لوگ ان سازشوں سے واقف ہوچکے ہیں لہذا ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہونا پڑے گا
روزنامہ جنگ کے مطابق مولانا شیرانی نے جمعیت کے ایک وفد سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ نیٹو ممالک کے تعاون سے غیر اعلانیہ طور پر عالم اسلام کے خلاف چوتھی عالمی جنگ شروع کرچکا ہے جسمیں پہلے مرحلے میں شیعہ سنی اور پھر عرب و عجم کو آپس میں لڑانا ہے
انہوں نے کہا کہ امریکی پروگرام کے تحت افغانستان سے طالبان اور القاعدہ کو ہٹا کر داعش کو آگے لانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha