ایکنا نیوز- روزنامہ «عربی 21» کے مطابق جامع مسجد کے خطیب «وسیم یوسف» نے وہابی سلفی تبلیغی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا : محمد العریفی اورسلمان العوده جیسے علماء سر عام داعش کی تعریف کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مختلف وہابی علماء ابوبکر البغدادی اور دیگر کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔
وسیم یوسف نے مزید کہا ہے: العریفی اور دیگر وہابی علماء انکی حمایت اور انکی سرگرمیوں میں فعال اور پیش پیش نظر آتے ہیں۔