پاکستان ؛شیعہ سنی وحدت پر تاکید

IQNA

پاکستان ؛شیعہ سنی وحدت پر تاکید

8:33 - August 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3340283
بین الاقوامی گروپ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور جمعیت علمائے پاکستان کے علماء میں اسلامی فرقوں میں اتحاد کو لازم اور وقت کا تقاضا قرار دیا گیا

ایکنا نیوز- جمعیت علمائے پاکستان کےمرکزی سکریٹری جنرل نے اپنے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے آفس میں امام جمعہ سیدہاشم موسوی سے ملاقات کی۔
وفد میں جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے پاکستان رکن پنجاب اسمبلی آغا سید مشہدی ،حافظ احمد رضا اور سردار محمد خان لغاری شامل تھے اس موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی سے اتحاد بین المسلمین پر ملاقات میں اس بات پر زور دی گئی کہ شیعہ سنی متحد ہوکر اسلام اور پاکستان کی نجات کیلئے اقدامات کریں اور عوامی جد و جہد کے ذریعے دہشتگردی کی روک تهام اور دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی کرنے کیلے مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے.
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل کوئٹہ ڈویژن علامہ ولایت حسین جعفری اور ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات کامران حیدر بهی موجود تھے.

 

نظرات بینندگان
captcha