ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-عراقی نیوز ایجنسی السومریہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عراق کے بیت المال کو لوٹنے اور اسے تباہ و برباد کرنے والے، حکومتی عہدوں پر فائز ہیں جب کہ ان کا کوئی حق بھی نہیں ہے، کہا کہ بدعنوانی سے نمٹنے اور اصلاحات پر عمل درآمد کے لئے مرجعیت کی ہدایات، وزارت دفاع کی طاقت میں اضافے کا باعث بنی ہیں- عراق کے وزیر دفاع نے نجف اشرف میں مرجعیت کی آواز کو ملت عراق کے مطالبات کا حقیقی ترجمان قرار دیا اور کہا کہ اگر چہ وزارت دفاع نے حالیہ مہینوں میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اپنے ڈھانچے کی دوبارہ تشکیل و تنظیم کے لئے کچھ اقدامات کئے ہیں لیکن عراقی مرجعیت کی ہدایات، اس وزارت خانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے، لائق اور مناسب گورنروں کے انتخاب، فوج کو سیاست سے دور رکھنے اور فرقہ پرستی کا مقابلہ کرنے کی راہ میں مددگار ثابت ہوئی ہیں- عراق کی شیعہ مرجعیت نے جمعے کو حکومت سے کہا ہے کیا کہ وہ، اصلاحات پر عمل درآمد کے لئے مزید ہمت سے کام لے اور عوامی سرمایہ اور بیت المال لوٹنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سخت اور موثر اقدامات عمل میں لائے-