جرمنی؛ شهادت امام صادق(ع) کے حوالے سے مجلس عزاء

IQNA

جرمنی؛ شهادت امام صادق(ع) کے حوالے سے مجلس عزاء

8:29 - August 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3340738
بین الاقوامی گروپ: ایام شہادت امام جعفر صادق(ع) کے حوالے سے منعقدہ مجلس سے معروف عالم دین علامہ جان علی شاہ کاظمی نے خطاب کیا

ایکنا نیوز- جرمنی میں مقیم پیروان اہل بیت (ع)  کے تعاون سے ایام شہادت امام کی مناسبت سے جرمن شہر فرینکفرٹ میں  مجلس عزا منعقد کی گئی جس سے پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید جان علی شاہ کاظمی نے خطاب کیا۔
مجلس میں پیروان اہل بیت سے خطاب میں انہوں نے خود سازی، نمازکی پابندی اور محرمات سے دوری کو امام کی تاکید قرار دیتے ہوئے فضائل و مصائب امام بیان کئے۔
نماز با جماعت، عزاداری شهادت امام صادق(ع)، اور تلاوت قرآن مجید پروگرام میں شامل تھے
قابل ذکر ہے کہ 25 شوال بروزمنگل  کو دنیا بھر میں یوم شهادت امام جعفر صادق(ع) منایا جارہا ہے۔

 

ٹیگس: شہادت ، منگل ، امام ، صادق
نظرات بینندگان
captcha