ہندوستان:عبادت گاہ میں بھگدڑ، دس افراد ہلاک

IQNA

ہندوستان:عبادت گاہ میں بھگدڑ، دس افراد ہلاک

13:42 - August 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3341007
بین الاقوامی گروپ:مشرقی ہندوستان کے ایک مندر میں بھگدڑ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے کی وجہ سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستانی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز ہندوستان کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں پیش آنے والے اس واقعے میں دسیوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں مختلف مذہبی رسومات ادا کئے جانے کے موقع پر بھگدڑ مچنے کے واقعات اس سے قبل بھی پیش آتے رہے ہیں جن میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ور زخمی ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حادثے کے وقت اس مندر میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد موجود تھے۔

73753

ٹیگس: مندر ، بھارت ، ہلاک
نظرات بینندگان
captcha