ایکنا نیوز- ایام شہادت امام جعفر صادق(ع) کے حوالے سے مختلف شہروں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔ کوئٹہ میں مرکزی مجلس آج رات مسجد خاتم الانبیاء سولہ ایکڑ میں منعقد ہوگی جس سے معروف عالم دین علامہ سید احمد علی کاظمی خطاب فرمائیں گے. مجلس مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگی۔
تمام مومنین و مومنات سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے
قابل ذکر ہے کہ آج 25 شوال بروزمنگل ، دنیا بھر میں یوم شهادت امام جعفر صادق(ع) منایا جارہا ہے۔