ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان فیض رسول رضوی نے فیصل آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں علما و مشائخ اہلسنت نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے دوران آل انڈیا سنی کانفرنس بنارس قیام پاکستان میں سنگ میل ثابت ہوئی۔ انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قیام پاکستان کے مخالف، گاندھی، نہرو اور متحدہ ہندوستان کے حامی تھے، آج وہی اس ملک کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام علمائے کرام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اور متحد ہوکر استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کریں۔