ایکنا نیوز- "پیغمبر رحمت اور استقامت کے ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری" کے زیر عنوان اجلاس تہران میں شروع ہو گیا ہے۔
اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کے آٹھویں اجلاس میں پینتیس ممالک کی اہم شخصیات شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب میں تلاوت کے بعداسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین علی کریمیان نے کہا کہ اس یونین کا آٹھواں اجلاس "پیغمبر رحمت اور استقامت کے ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری" کے نعرے کے ساتھ وسیع پیمانے پر ذرائع ابلاغ کو کام میں لا کر حقیقی اسلام سے دنیا کو روشناس کرانے اور اسلام پر لگائے جانے والے انتہاپسندی، تکفیریت اور تشدد کے الزامات کو ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
انکے مطابق میڈیا ٹیکنالوجی اور اسلامی فلموں کی نمائش کا افتتاح، "پاکیزہ ذرائع ابلاغ، پاکیزہ پروڈکشن" کے نعرے کے ساتھ پاکیزہ میڈیا برانڈ کا افتتاح اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کے آٹھویں اجلاس کے موقع پر "اتحاد" کے نام سے اسلامی فلم مارکیٹ فیسٹیول کا انعقاد بھی عمل لایا گیا ہے۔ جس کا مقصد عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ کی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے مقصد سے صاف ستھرے ذرائع ابلاغ کی پروڈکشن کو پیش کرنا ہے۔ اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کا قیام اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز پر عمل میں لایا گیا۔
سوشل میڈیا میں مثبت افکار کی ترویج پر گفتگو اس اجلاس کا حصہ ہے۔
کریمیان کے مطابق میڈیا پرسنز شہداء کے خاندان کی حوصلہ افزائی بھی اس تقریب میں میں شامل ہے۔