علی اکبر ولایتی : مسلمانوں کی طاقت کا ایکدوسرے کے خلاف استعمال استعمار کی نئی سازش

IQNA

علی اکبر ولایتی : مسلمانوں کی طاقت کا ایکدوسرے کے خلاف استعمال استعمار کی نئی سازش

7:45 - August 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3344964
بین الاقوامی گروپ: رہبر معظم کے خصوصی معاون نے مسلمانوں کی آپس میں جنگ کو امریکہ اور عالمی استعمار کی نئی سازش قرار دیا

ایکنا نیوز- اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کے آٹھویں اجلاس کی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم کے بین الاقوامی امور میں معاون خصوصی جناب علی اکبر ولایتی نے کہا : عراق اور افغانستان سے امریکہ نے یہ درس اور نتیجہ لیا کہ اپنی فوج کو ان ممالک سے نکالا جائے تاکہ زیادہ نقصانات سے بچا جاسکے،لہذا انہوں نے شام اور عراق میں پراکسی وار کا آغاز کیا  

ولایتی کا کہنا تھا : شام صھیونیوں کے مقابلے میں مقاومتی صف میں اہم ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے لہذا انہوں نے اس پر حملہ کیا اور یہ سمجھ رہے تھے کہ شام جلد شکست سے دوچار ہوگا مگر خدا کے لطف و کرم سے آج چار سال سے شام مردانہ وار ان سازشوں کا مقابلہ کررہا ہے
انہوں نے کہا کہ اگر شام کو شکست ہوتی تو پھر عراق اور لبنان کی باری آنی تھی جو انکا اگلا ہدف تھا

ولایتی نے کہا کہ یمن میں جنگ بھی اسی کا تسلسل ہے اور یمن کی تقسیم انکا اہم منصوبہ ہے جو اپنے ایجنٹ ممالک سے کروا رہا ہے
ولایتی کا کہنا تھا کہ حالات اس قدر تیزی سے بدل رہا ہے کہ تجزیہ نگار بھی بعض اوقات سمجھنے سے قاصر رہ جاتے ہیں لہذا اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کو اس شعبے میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے
انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے مطابق حکمت عملی کو تبدیل کرنے اور اسلامی میڈیا کی جانب سے رائے عامہ کو درست سمیت میں رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے
ولایتی نے میڈیا کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کمپٹیشن کے اس دور میں اچھے اور طاقت ورمیڈیا کا ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعمار علاقے میں مسلسل پیشقدمی کی کوشش کررہا ہے تاکہ اسلام دنیا کے وسائل پر قبضہ کرسکے اور ہمیں اس معاملے میں مقابلہ کے لیے تیاری کی ضرورت ہے۔


ولایتی نے مغربی میڈیا کو عالم اسلام کا دشمن اور صھیونی مفادات کا علمبردار قرار دیتے ہوئے اس شعبے میں توجہ دینے پر تاکید کی
ان کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود ہم اپنی حد تک انکا مقابلہ کرسکتے ہیں اور مغربی میڈیا کے برعکس اسلامی میڈیا کا کردار اور مقصد اسلامی اقدار کی تقویت کرنا ہے۔

3344620

نظرات بینندگان
captcha