ایکنا نیوز- تہران میں جاری آٹھویں اسلامی میڈیا اجلاس کی افتتاحی تقریب کے فورا بعد اسلامی ٹیلی ویژن اور ریڈیو یونین کے ڈائریکٹر جنرل حجتالاسلام علی کریمیان اور دیگر مہمانوں کی موجودگی میں چھٹے اسلامی فلم بازار کا افتتاح کیا گیا
اسلامی فلم بازار کا مقصد میڈیا میں پاکیزہ پروڈکشن پیش اور متعارف کرانا ہے۔
اس فلم بازار میں 90 کمپنیاں 800 پروڈکٹشن کے ساتھ شرکت کررہی ہیں۔
اسلامی فلم بازار ، بین الاقوامی اسلامی میڈیا اجلاس کے اختتام تک کام کرتا رہے گا۔
اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کا آٹھواں اجلاس "پیغمبر رحمت ، استقامت کے ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری" کے عنوان کے ساتھ تہران میں شروع ہو چکا ہے۔