مصر؛ شدت پسندانہ فتووں کے خلاف بین الاقوامی سیمینار

IQNA

مصر؛ شدت پسندانہ فتووں کے خلاف بین الاقوامی سیمینار

8:25 - August 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3345899
بین الاقوامی گروپ: قاہرہ میں داعش جیسی تنظیموں کے فتووں اور جوانوں کی گمراہی کے پیش نظر سیمینار منعقد کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق فتوی کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کا مقصد شدت پسندوں کے فتووں کی راہ روکنے کے لیے راہ حل ڈھونڈنا ہے
قاہرہ میں جاری اس سیمینارسے خطاب میں مصری مفتی اعظم کے مشیر ابراهیم نجم نے کہا : سیمینار منعقد کرانے کا مقصد اتحاد پیدا اور گمراہ کن فتووں سے مقابلہ کرنا ہے
مفتیوں کی تربیت ، مرکزی کونسل کا قیام اور فتووں پر نظارت کے حوالے سے سیمینار میں تبادلے خیال ہوں گے

داعش کی جانب سے  عراق، شام، مصر اور لیبیا میں خودساختہ فتووں کے بعد اس سیمینار کو منعقد کرانے کا منصوبہ بنایا گیا
جہاد کے مفہوم کو درست پیش کرنا اور شدت پسندی سے مقابلے کے لیے راہ حل نکالنا سیمینار کے مقاصد میں سے ہیں۔


سیمینار میں افریقہ اور ایشیاء کے مختلف دانشوروں کا کہنا ہے کہ داعش کسی طور ایک اسلامی گروپ نہیں کیونکہ یہ جہاد سے تجارت اور مغرب کے مفادات کا گیم کھیل رہی ہے۔

شیخ الازهر احمد الطیب نے اس سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ان تکفیریوں کے مقابلے میں سستی کی وجہ سے آج بڑے پیمانے پر خون بہایا جارہا ہے۔

3345663

ٹیگس: شیخ ، سیمینار ، شدت ، جامعہ
نظرات بینندگان
captcha