100 هزار مسلمان صرف سال 2014 میں جنگ اور بحرانوں کی وجہ سے ہلاک

IQNA

100 هزار مسلمان صرف سال 2014 میں جنگ اور بحرانوں کی وجہ سے ہلاک

8:31 - August 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3345902
بین الاقوامی گروپ: گذشتہ سال بحرانوں اور جنگ کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں ایک لاکھ آٹھ ہزار مسلمان جان سے ہاتھ دھو بیھٹے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «IINA» کے مطابق ایک پورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی  اور بعض دیگر ممالک میں ایک لاکھ سے زائد مسلمان ہلاک جبکہ سترہ ملین سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں
اسلامی کانفرنس تنظیم سے وابستہ ایک انسانی ہیومن رایٹس تنظیم  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال
2014 میں  45 بڑھےبحرانوں اور حادثوں کی وجہ سے دنیا کے  27 ممالک جنمیں میانمار اور وسطی افریقہ کے ممالک شامل ہیں ، اور اسی طرح سولہ بڑی جنگوں میں انہیں ممالک میں ایک لاکھ سے زائد مسلمان ہلاک ہوچکے ہیں اور اسی طرح قدرتی آفات کی وجہ سے چھ ہزار مسلمان لقمہ اجل بن گئے ہیں

اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد مدنی کے مطابق عراق،شام لیبیا،سومالیہ اور چاڈ میں عوام  بالخصوص سیاسی حالات اور کشیدگیوں کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں

رپورٹ کے مطابق شام میں  67 عراق میں  15 هزار اور نایجیریا میں  8 هزار جبکہ  افغانستان میں  4 هزار مسلمان جان کی قربانی پیش کرچکے ہیں۔


سال 2014  کو فلسطین میں  2 هزار مسلمان غاصب اسرائیل کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

3345484

ٹیگس: مسلمان ، جان ، قربان ، ہلاک
نظرات بینندگان
captcha