ایکنا نیوز- اینا نیوز کے مطابق اتوار کے دن کپنہاگ میں مسجد سے وابستہ اسلامی مرکز میں آتش سوزی کا واقعہ رونما ہوا۔
جان بوجھ کر آگ لگانے کے واقعہ کے بعد مسجد میں موجود افراد فوری طور پر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
ڈنمارک پولیس کے مطابق اس حوالے سے ایک مشتبہ پینتیس سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص اس جیسے واقعات میں پہلے بھی ملوث رہ چکا ہے۔