اسرائیلی فلم اوسلو فیسٹیول سے خارج

IQNA

اسرائیلی فلم اوسلو فیسٹیول سے خارج

8:02 - August 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3349609
بین الاقوامی گروپ: اسرائیلی فلم میں صرف اسرائیلی معاملات کو اجاگر کرنے اور فلسطین پر مظالم کا ذکر نہ کرنے پر اوسلو فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے اپنے فیسٹیول سے خارج کر دیا

ایکنا نیوز- نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق تل ابیب سے تعلق رکھنے والے فلمساز رائے زافرانی کو 10 اگست کو ایک معذرتی ای میل موصول ہوئی ،جس میں کہا گیا کہ ان کی مختصر دستاویزی فلم "دی اَدر ڈریمرز" (The Other Dreamers) کو ہیومن رائٹس ہیومن رانگز فیسٹول کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے.

ڈان نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس ہیومن رانگز فیسٹول کی مرکزی تنظیم دی اوسلو ڈاکیومینٹری سینما کے بانی کیٹل میگنوسن نے لکھا کہ ہم اسرائیل کا تعلیمی اور ثقافتی بائیکاٹ کرتے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اس فلم میں غیر قانونی قبضے، غزہ کے محاصرے اور فلسطینیوں پر مظالم کو پیش نہیں کیا جاتا، اس فلم کو نہیں دکھایا جائے گا.

1025558

نظرات بینندگان
captcha