سعودی حکمرانوں نے اسلامی وحدت اور تشخص کو برباد کرکے رکھ دیا ہے، پیر نوبہار شاہ

IQNA

سعودی حکمرانوں نے اسلامی وحدت اور تشخص کو برباد کرکے رکھ دیا ہے، پیر نوبہار شاہ

11:52 - August 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3350808
بین الاقوامی گروپ:صوبائی وزیر کے قتل میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث ہے، پنجاب حکومت دہشتگردوں کیخلاف کلین آپ آپریشن کرے، ان کا کہنا تھا کہ جب سے ایران میں اسلامی انقلاب آیا ہے، اس وقت سے لیکر اب تک کیا مسلمانوں کو سعودیوں نے سکھ کا چین لینے دیا ہے۔؟ ہر ملک میں خون خرابہ ہو رہا ہے، ہر طرف فرقہ واریت کا بیچ بویا گیا ہے۔

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمزشیعہ پولیٹکل پارٹی کے صدر نے اسلام ٹایمز سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کو جس طرح نشانہ بنایا گیا ہے، اس سے واضح ہوگیا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کے سہولت کار موجود ہیں۔ اٹک میں اتنی بڑی واردات سہولت کاروں کے بغیر ناممکنات میں سے ہے۔ یہ دیکھنا چاہیئے کہ یہ حملہ کسی کا ردعمل تو نہیں، میرا شک ہے کہ پنجاب میں دو تین ہفتے پہلے ہونے والے اِن کاونٹر کارروائی کا یہ ردعمل ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اس گند کو صاف کریں، تمام کالعدم تنظیموں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔


پیر نوبہار شاہ نے فوجی آپریشن کے حوالے سے کہا کہ ان کالعدم تنظیموں کیخلاف شدت کے ساتھ آپریشن ہونا چاہیئے، اس کے بغیر ملک میں امن و امان قائم کرنا ناممکنات میں سے ہے۔ کرنل شجاع جیسے عظیم بندے کا نقصان پوری قوم کا نقصان ہے، میری ان سے ایک مرتبہ ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ شاہ صاحب آپ جیسے بندوں کو ہم سے دور کیوں رکھا گیا ہے۔ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ ملک میں اچھے لوگوں کیساتھ رابطہ کرنا قائم کرنا چاہتے تھے۔ وہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا تھا کہ اس ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو، حتیٰ آپ اس سے اندازہ لگائیں کہ اس کے اپنے ہی ساتھی یہ کہتے پھرتے تھے کہ تم یہ کیا کرتے پھرتے ہو اور کیوں کر رہے ہو۔ کسی نے تو یہاں تک کہا کہ وزیر داخلہ میں ہوں تم کہاں سے وزیر داخلہ ہو۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کارروائی کے پیچھے ضرور ایسے لوگ ملوث ہیں۔ کرنل شجاع ایک نڈر اور بہادر آدمی تھے۔ ان کے قتل میں ملوث افراد کو سرعام تختہ دار پر لٹکایا جانا چاہیئے۔

مدارس میں شدت پسندی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہر کارروائی کا کھرا مدارس تک پہنچتا ہے۔ جب ان کیخلاف کارروائی کی بات کی جاتی ہے تو لاکھوں افراد کے احتجاج کی دھمکیاں ملنا شروع ہو جاتی ہے۔؟
پیر نوبہار شاہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی اصل کمین گاہیں مدارس ہی ہیں، میں یہ نہیں کہتا کہ تمام مدارس دہشتگردی میں ملوث ہیں، تاہم اب تک ملنے والے اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ ہر دہشتگردی کا کُھرا مدارس تک ہی پہنچتا ہے۔ آپ اندازہ کریں کہ کسی بھی علاقے میں کسی دہشتگرد کو کارروائی کیلئے ریکی کرنا ہو، اسے رہائش درکار ہویا کارروائی کے بعد اسے وہاں سے نکلنا ہوتا ہے اور یہ تمام کام ہمارے نام نہاد مدارس بطریق احسن انجام دے رہے ہیں۔ اتحاد اسلامی کے سوال پر انہوں نے سعودی پالیسی پر تنقید کرتے ہویے کہا کہ جب سے ایران میں اسلامی انقلاب آیا ہے، اس وقت سے لیکر اب تک کیا مسلمانوں کو سعودیوں نے سکھ کا چین لینے دیا ہے۔ ہر ملک میں خون خرابہ ہو رہا ہے، ہر طرف فرقہ واریت کا بیچ بویا گیا۔ آپ دیکھیں کہ خود ایران کیساتھ جنگ لڑی گئی، پھر صدام کو گرایا گیا، پھر شام میں بشار الاسد کیخلاف تماشا لگایا تھا، اسی طرح افغانستان، تیونس، مصر اور اب یمن میں انسانی خون بہایا جا رہا ہے۔ اسلامی وحدت اور تشخص کو سعودی عرب نے برباد کرکے رکھ دیا ہے۔

481122

نظرات بینندگان
captcha