ایکنا نیوز- بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا نے ولادت باسعادت امام علی اب موسی الرضا(ع) کے حوالے سے عالم اسلام کو مبارکبار پیش کرتے ہوئے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ امام رضا (ع) نے بہترین انداز میں اسلام کو دنیا تک پھیلایا اور اگر آپکی تعلیمات لوگوں تک پہنچے تو لوگ جوق در جوق اسلام قبول کرنے لگے جائیں گے۔
انہوں نے ملک میں امن و امان کے لیے پاک فوج کی قربانیوں اورکوششوں کو سراہا ۔
قابل ذکر ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں افراد زخمی اور ہلاک ہوچکے ہیں جنکے مجرم اورقاتل اب تک آزاد پھر رہے ہیں۔