ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «دار الاخبار» کے مطابق قرآنی نمائش کا مقصد قرآنی ثقافت کو عام کرانا،عوام کو قرآن پڑھنے پر مائل اور جدید انداز میں درس قرآن متعارف کرانا ہے
اس نمایشگاہ میں طلباء و طالبات ،اساتذہ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے
اور دس زبانوں میں نمایشگاہ کے حوالے سے گائیڈ اور کتابچے تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس قرآنی نمایشگاہ میں مختلف شعبے موجود ہیں ۔ استقبالیہ ہال میں نمایشگاہ کے تعارف کے حوالے سے مختصر ویڈیو فلم چلائی جائے گی اور ایک خصوصی ہال میں اعلی سرکاری شخصیات کے لیے ڈکومنٹری نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
نمایشگاه میں «النبأ العظیم» کے عنوان سے ایک اور ہال میں قرآن مجید کی عظمت ،معجزے اور بزرگی کے حوالے سے بیانات پیش کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔