ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam»،کے مطابق نایجیریا کے جنرل ثانی کوکاشکاعثمن نے کہا کہ فوج کے ہاتھوں گرفتار بوکوحرام کے بعض عناصر سورہ فاتحہ تک سے ناواقف ہیں اور اس کے باجود انکا دعوی ہے کہ وہ اسلامی خلافت نافذ کریں گے
فوج کے اعلی افیسر نے شدت پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا : بوکوحرام کے اڈوں پر قبضے کے بعد وہاں سے ہمیں ایک جلد قرآن مجید کا نسخہ نہ ملا
انکا کہنا تھا کہ اسلامی کتب وغیرہ کی بجائے وہاں سے جنسی جذبات بھڑکانے والی اشیاء ضبط کیے گئے
اس فوجی جنرل کی بات سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے
عوام نے بھی میڈیا پر کمنٹس میں اس گروپ کو اسلام مخالف قرار دیا ہے.
بوکوحرام کا معنی " مغربی تعلیم حرام " ہے اور اس نام سے نایجیریا ،چاڈ اور کیمرون وغیرہ میں یہ تنظیم اسلامی خلافت کے قیام کا دعوی کررہی ہے اور مارچ میں اس گروپ کے بانی نے داعش کی بیعت کا بھی اعلان کررکھا ہے۔
نایجیریا میں ہزاروں افراد اس گروپ کے عناصر کے ہاتھوں قتل اور سینکڑوں خواتین اغوء ہوچکی ہیں۔
دوسری طرف اس گروپ کی وجہ سے اسلام بدنام کیا جارہا ہے جسکی تازہ مثال نایجیریا میں مسلمان خواتین کی تلاشی اور حجاب کا ممنوع ہونا ہے۔
ایک سو چالیس ملین کی آبادی میں پچپن فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔