شیخ الازهر: شامی بچے کا ڈوبنا عالمی برادری کی پیشانی پر بدنما داغ ہے

IQNA

شیخ الازهر: شامی بچے کا ڈوبنا عالمی برادری کی پیشانی پر بدنما داغ ہے

9:32 - September 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3358415
بین الاقوامی گروپ: احمد طیب، شیخ الازهر نے ترکی کے ساحل پر معصوم بچے کے ڈوب جانے کو عالمی برادری کے لیے ننگ و عار کا باعث قرار دیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «القدس العربی» کے مطابق  شیخ الازهرنے ایک بیان میں شامی بچے «ایلان کردی» کی تصویر کو عالمی طاقتوں کے لیے بدنما داغ اور انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں سے چشم پوشی قرار دیا

شیخ الازهر کا کہنا تھا کہ جنگ اور بھوک سے تنگ انسانوں کے بحران کو دیکھتے ہوئے انکے ضمیر خواب غفلت سے جاگ نہیں رہے اور شامی بحران پر یہ لوگ خاموش تماشائی بنے بیھٹے ہیں
شیخ طیب نے مزید کہا کہ شام کے لاکھوں لوگ جنگ اور قحط کی وجہ سے ایک اچھی زندگی کی امید میں فرار کرتے ہوئے اس وقت روزانہ موت کے منہ میں جانے والے ہیں
انہوں نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ممالک کے دروازے ان جنگ زدہ عوام کے لیے کھول دیں اور اسی طرح فلاحی اور خیراتی ادارے جلد از جلد ان مظلوموں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

3358007

نظرات بینندگان
captcha