ایکنا نیوز- سحرٹی وی- جرمنی میڈیا کے مطابق اینجلا مرکل نے سوئیزرلینڈ کی بورن یونیورسٹی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ داعش گروہ کے بہت سے دہشت گردوں کا تعلق یورپ سے ہے، اس لئے یورپی یونین بھی قتل عام کی اس لہر کی ذمہ دار ہے جو شام ، عراق اور لیبیا جیسے ممالک میں آئی ہوئی ہے-
جرمن چانسلراینجلا مرکل نے مزید کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس پر ہمیں تشویش نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ داعش میں شامل بہت سے نوجوان ہمارے ملک میں پلے بڑھے ہیں اور ہمیں اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔
جرمنی کی حکومت کے اعلان کے مطابق دوہزاربارہ سے اب تک شام اورعراق میں تقریبا سات سوجرمن شہری انتہاپسند داعش دہشت گردگروہ میں شامل ہوچکے ہیں-