ایکنا نیوز- محرم کے ایام نزدیک آتے ہی عالم اسلام میں کروڈوں عاشقان خاندان رسالت ، نواسہ رسول (ص)کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور کربلاء کا غم منانے کے لیے سوگورای اور ماتم داری کی تیاریوں میں لگ جاتے ہیں ۔
پاکستان سے عراق میں عاشورا اور چہلم منانے کے لیے قافلوں کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور خواہشمند حضرات سے نام لکھوانے کی درخواست کی گئی ہے ۔ مختلف کاروان اور قافلوں میں شرکت کے لیے عزاداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاسپورٹ اور تصاویر کے ہمراہ ان قافلوں کے دفاتر پر فوری رابطہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ سخت ،دشوار اور پر خطر راستوں کے باوجود ہر سال زائرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔