یمنی فوج کا سعودی عرب کے چار فوجی اڈوں پر کنٹرول

IQNA

یمنی فوج کا سعودی عرب کے چار فوجی اڈوں پر کنٹرول

10:39 - September 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3361873
بین الاقوامی گروپ:یمنی فوج نے زبردست کاروائی کرتے ہوئے سعودی فوج کے چار اڈوں پر کنٹرول حاصل کرلیا

ایکنا نیوز- سحرٹی وی-المسیرہ چینل کے مطابق یمنی فوج اور عوامی دستوں نے بے مثال فوجی کارروائی انجام دیتے ہوئے سعودی عرب کے چار فوجی اڈوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے-

اس کارروائی میں یمنی فوج نے ظہران عسیر کے ربوعہ علاقے میں چار فوجی اڈوں قشبہ، حسن، وفایا اور سہوہ پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا- یمنی فوج نے اسی طرح ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تین گوداموں کو بھی آگ لگا دی اور سعودی فوج کی سترہ بکتر بند گاڑیوں اور دو فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا -
اس کارروائی میں ظہران عسیر میں دسیوں سعودی فوجی ہلاک ہوگئے- اس رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی دستوں نے سعودی عرب کے صوبے جیزان کے شہر الخوبہ کے دو علاقوں جبل الدود اور جلاح میں سعودی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

197991

ٹیگس: یمن ، فوج ، سعودی ، اڑہ
نظرات بینندگان
captcha