پندرہ ستمبر؛ آن لائن بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

پندرہ ستمبر؛ آن لائن بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

8:36 - September 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3362206
بین الاقوامی گروپ: منگل کو آن لائن قرآنی مقابلوں کا آغاز ہوگا جنمیں دنیا کے بہترین قاری کا انتخاب ہوگا

ایکنا نیوز- بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق ادارہ اوقاف وامور اسلامی بحرین کے تعاون سے مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا جارہا ہے
ادارے کے ڈپٹی فرید بن یعقوب المفتاح کا کہناتھا کہ ان مقابلوں میں دنیا بھر سے آن لائن حصہ لیا جاسکتا ہے
ویب سائٹ ایڈرس http://www.quran.bh/ar/competition/how-to-subscribe
پر خواہشمند قاری نام رجسٹر کرکے اپنی تلاوت کی آڈیو فارمیٹ فائل بھیج سکتا ہے
المفتاح کے مطابق ملکی اور غیر ملکی ججز پانچ مرحلوں میں فیصلے کرکے فائنل راونڈ کے لیے پانچ قاریوں کو منتخب کریں گے جو بحرین میں آکر مقابلہ کریں گے جنمیں سے عالمی قاری کا انتخاب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر مقابلوں کے برعکس جنمیں محدود پیمانے پر قاری حصہ لے سکتے ہیں اس میں دنیا بھر سے قاری بغیر تمیز رنگ و نسل و مذہب اور عمر کے حصہ لے سکتا ہے۔

المفتاح کے مطابق مقابلے کا مقصد قرآن کی تلاوت کی جانب عوام کو مائل کرانا ہے۔

3361921

نظرات بینندگان
captcha