سعودی حکومت کا شہدا کے لواحقین کو تین لاکھ ریال دینے کا اعلان

IQNA

سعودی حکومت کا شہدا کے لواحقین کو تین لاکھ ریال دینے کا اعلان

13:46 - September 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3362844
بین الاقوامی گروپ:شہداء کے لواحقین کو سعودی حکومت کی جانب سے تین لاکھ دیئے جائیں گے

ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق مسجدالحرام میں پیش آنے والے حادثے نے ہر صاحب دل کو غمگین کر دیا، شہداء کے لواحقین کو سعودی حکومت کی جانب سے تین لاکھ ریال دیئے جائیں گے۔

  مکہ میں موجود عازمین حج بھی مسجد الحرام کے احاطے میں پیش آنے والے حادثے پر غمزدہ ہیں تاہم انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کو سراہا۔ ادھر سعودی انشورنس کمپنی تین کروڑ تیس لاکھ ریال حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دے گی ، سعودی میڈیا کے مطابق ایک سو گیارہ افراد کے لواحقین کو ۳۰۰۰۰۰ ریال فی کس دیئے جائیں گے۔

298972

نظرات بینندگان
captcha