آذربایجان ؛تعلیمی مراکز میں اسکارف پابندی پر اسلامی تنظیموں کا احتجاج

IQNA

آذربایجان ؛تعلیمی مراکز میں اسکارف پابندی پر اسلامی تنظیموں کا احتجاج

8:48 - September 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3364728
بین الاقوامی گروپ: اسلامی تنظیموں نے تعلیمی مراکز میں اسکارف مشکلات جاری رہنے پر اعتراض کرتے ہوئے اسکے حل کا مطالبہ کیا ہے

ایکنا نیوز- آران نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر حجاب مشکلات کے حوالے سے آذربایجان میں اسلامی تنظیموں اور اداروں نے شدید اعتراضات کئے ہیں 
باکو میڈیا کے مطابق  «سومقاییٹ» یونیورسٹی میں باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے اطلاعات پر جب میڈیا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطے کی کوشش کی تو کسی نے جواب نہ دیا
ترک ویب سایٹ پر اسکارف کے حوالےسے شائع شدہ ایک آرٹیکل میں خواتین کے حقوق اور اسکی حفاظت اور پردے کے مسلے پر تفصیلی بحث کی گئی ہے جسمیں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

فیسبوک اور دیگر سوشل میڈیا پر صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں حجاب مشکلات کا مسئلہ جلد حل کیا جائے
سوشل میڈیا میں آزادی افکارپر تاکید کرتے ہوئے سوال کیا گیا ہے کہ حکومتی دعوے ملک میں پردے کے حوالے سے پورا کیوں نہیں کیا جاتا ؟
سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ نے حجاب مسئلے پر آواز اٹھانے والے علما کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا ہے جنکو پردے کی حمایت میں پابند سلاسل کیے گئے ہیں ۔

3364536

نظرات بینندگان
captcha