پاکستان ؛ فرقہ واریت کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ

IQNA

پاکستان ؛ فرقہ واریت کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ

7:41 - September 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3366014
بین الاقوامی گروپ: مساجد ،مدرسوں اور امام بارگاہوں کو مراسلے جاری/ نفرت انگیز مواد برآمد ہونے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا

ایکنا نیوز- بلاشبہ دہشت گردی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ،اس مسئلے سے قوم گزشتہ دس سالوں سے نبرد آزما ہے مگر یہ جن قابو میں نہیں آرہا ۔نیشنل ایکشن پلان میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شدت پسندی اور فرقہ واریت بحرانوں کی اہم وجوہات میں شامل ہیں ۔
گذشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مساجد،مدرسوں اور امام بارگاہوں کو خط جاری کیا جائے گا کہ کسی بھی مسجد، مدرسہ یا امام بارگاہ سے نفرت انگیز، شرانگیز مواد برآمد کیا گیا تو منتظمین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج اور کاروائی کی جائےگی۔ علما سے بھی تعاون کی درخواست کی گیی ہے۔
اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد کی مساجد اور امام بارگاہوں کو خط ارسال کیا جارہا ہے

نظرات بینندگان
captcha