پاکستان؛ جامعہ کراچی میں شدت پسندوں کا راج

IQNA

پاکستان؛ جامعہ کراچی میں شدت پسندوں کا راج

7:57 - September 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3369388
بین الاقوامی گروپ: شدت پسندانہ سوچ کراچی کے تعلیمی اداروں میں بڑھتی جارہی ہے

ایکنا نیوز- کراچی کی معروف تعلیمی درس گاہ جامعہ کراچی بھی فرقہ وارانہ تعصب کا شکار ہوگئی ہے، اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی کی فکلیٹی آف اسلامک اسٹڈیز میں کئی سالوں سے شیعہ اور بریلوی سنی مسلمانوں کے لئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے دروازوں پر غیر محسوس طریقہ سے پابندی لگا دی گئی ہے۔
کئی سالوں سے شعبہ اسلامک لرننگ میں شیعہ اور بریلوی مسلمانوں کا پی ایچ ڈی و ایم فل پروگرام داخلہ لینا پہاڑ توڑنے کے برابر ہوگیا ہے، جبکہ ڈاکڑ شکیل اوج کی شہادت کے بعد مزید مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
سوشل میڈیا کے مطابق رواں سال شعبہ اسلامک لرننگ میں ایم فل پروگرام میں داخلہ لینے کے لئے کوشش کرنے والے ایک طالب نے بتایا کہ شیعہ مسلمانوں کی علیحدہ فقہ ہونے کے باوجود ایم فل پروگرام میں جنرل ٹیسٹ لیا گیا جس میں شیعہ فقہ سے کچھ نہیں پوچھا گیا، لہذا نتجہ یہی نکالا کہ ایک شیعہ بھی ایم فل پروگرام میں شامل نہ ہوسکا، طلبہ کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی شیعہ فقہ کے مطابق علیحدہ سے ایم فل پروگرام شروع کرے۔
دوسرئ جانب سنی بریلوی مسلمان بھی رواں سال ایم فل پروگرام میں داخلہ لینے سے قاصر رہے، جبکہ پاس ہونے والے تین افراد کا تعلق ایک مخصوص فرقہ سے ہے، اس مخصوص فرقہ کی پہلے سے شعبہ پر اجارہ داری قائم ہے۔
شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں مسلکی بنیاد پر تعصب نیا نہیں ہے، جو  علمی اداروں کے لئے زہر قاتل ہے، جامعہ کراچی کی انتظامیہ اس حوالے سے حل طلب اقدام اُٹھانے سے بھی قاصر ہے، طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیئے کہ اسلامک فیکلٹی میں تمام فرقوں کی نمائندگی کو یقنی بناتے ہوئے متفقہ کورس اور تعلیمی پروگرام (ایم فل ،پی ایچ ڈی، بی ایس) معتارف کروائے۔

 

نظرات بینندگان
captcha