'ن لیگی رہنما دہشتگردوں کے پشت پناہ ہیں'

IQNA

'ن لیگی رہنما دہشتگردوں کے پشت پناہ ہیں'

16:23 - September 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3372924
بین الاقوامی گروپ:جہانگیرترین نے الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کچھ ایسے دہشت گرد گروپ موجود ہیں جن کی پشت پناہی مسلم لیگ (ن) کے رہنما کر رہے ہیں.

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسی بہت سی ویڈیوز بھی موجود ہیں، لیکن اصل حقائق تک پہچنے کے لیے ان کی تحقیقات کی ضرورت ہے.

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جس طرح سے سندھ میں رینجرز نے انتہائی اہم افراد کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، اسی طرح نہ صرف پنجاب بلکہ ہر صوبے میں رینجرز کو جانا چاہیے تاکہ وہاں موجود ایسے افراد کی نشاندہی ہوسکے۔

ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ بڑے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے آپریشن ضربِ عضب کے دوران دہشت گردوں کی کافی حد تک کمر توڑ دی ہے، لیکن اسے مکمل طور پر ختم کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کے مقابلے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ بتاتے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اس وقت دہشت گردی کی جنگ فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ عوام میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں اور اگر نواز شریف اس کام کی لیڈر شپ سنبھال لیں تو لوگ ان کو بھی پسند کریں گے۔

1027201

ٹیگس: نواز ، مسلم ، لیگ ، دہشت ، گرد ، پنجاب
نظرات بینندگان
captcha