ایکنا نیوز- ایرانی حکومت کے ترجمان محمدباقر نوبخت نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا : سعودی حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ شہید حاجیوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کریں اور ہر حاجی کو اسکے علاقے میں بھیجوانا چاہیے۔
ایرانی کابینہ کے ترجمان محمدباقر نوبخت نے سعودی رویے اور بہانے بازیوں پر تنقید کرتے ہوئے شکایت کرنے کا اعلان کیا
انکا کہنا تھا کہ ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی اس مسئلے پر بات کی ہے اور سعودی ذمہ داریوں پر توجہ کو ضروری قراردیا ہے۔