ایکنا نیوز- اردن نیوزایجنسی «بترا»،کے مطابق شیخ الازھر «احمد الطیب» نے اردن کےشاہ «ملک عبدالله دوم» سے ملاقات میں صھیونی مظالم اور سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا : عالم اسلام میں بحرانوں کے باوجود عالم اسلام اور ملت مسلمہ مسجدالاقصی کو دل سے چاہتی ہے اور اسکا ایک مقدس مقام دلوں میں موجود ہے۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال اور مسجد الاقصی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ الازھر نے اسلامی اداروں کی اہمیت پر تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا میں اسلام کا درست چہرہ پیش کیا جائے۔
احمدالطیب نے کہا : عالم اسلام نازک دور سے گذررہا ہے اور علما کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں تاکہ دہشت گردی اور شدت پسندی کا راستہ روکا جاسکے۔